
کابل (بی این اے) روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے شہر باخموت میں ملکی افواج کے دو سینیئر کمانڈر مارے گئے۔
فرانس پریس نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چوتھے میکانائزڈ ڈویژن کے کمانڈر ویاچسلاو ماکاروف اور فوجی سیاسی امور کے لیے فوج کے ڈپٹی کمانڈر یوگینی بروکو مشرقی یوکرین میں ہونے والی لڑائیوں میں مارے گئے۔
دریں اثنا چار روز قبل یوکرین کے ایک فوجی یونٹ نے باخموت کے قریب ایک روسی انفنٹری ڈویژن تباہ کر دیا، جب یہ یونٹ میدان جنگ سے لوٹنے والا تھا۔
یوکرین کی زمینی افواج کے کمانڈر الیگزینڈر سرسکی نے کہا باخموت کے بعض علاقوں میں روسی یونٹس جوابی حملوں کے نتیجے میں 2 کلومیٹر تک پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
روسی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی افواج باخموت کے اضلاع سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
دریں اثنا یوکرین کے اعلیٰ دفاعی حکام نے کہا ہے کہ وہ روسی افواج کے انخلاء پر خوش نہیں ہیں، کیوں کہ وہ یوکرین کے میدان میں نیٹو اور امریکہ کے خلاف روس کی طویل ہوتی جنگ سے پریشان ہیں۔