خبریںسیاستاقتصادTop

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے کرغزستان کے وزیر تجارت کی ملاقات

 

کابل (بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے گزشتہ روز کرغزستان کے وزیر تجارت "امان گلدیف دانیار ” نے ملاقات کی۔
گلدیف دانیار نے اس ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد اور افغانستان میں سلامتی اور امن کے قیام کے بعد افغانستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف طریقوں سے خاص طور پر تجارت کے میدان میں مشترکہ کام کرنے کے لیے مواقع میسر ہوئےہیں،اور ان کا ملک ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
کرغزستان کے وزیر تجارت نے مزید کہا کہ افغانستان اور کرغزستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں وسیع تعلقات ہیں اور وہ مستقبل میں ان تعلقات کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغانستان اور کرغزستان کے درمیان مضبوط اور ٹھوس تعلقات ہیں اور ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دی جا سکتی ہے۔
مولوی حنفی نے مزید کہا کہ اس وقت افغانستان میں امن و سلامتی کا راج ہے، اور صنعت، تجارت، ٹرانزٹ، کان کنی، توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میسر ہیں۔
انہوں نے کرغزستان کے تاجروں سے کہا کہ وہ افغانستان میں میسر مواقع کو استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم رہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button