خبریںاقتصادصحتTop

نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کی ملکی پیداوار کے استعمال کی تاکید

 

کابل(بی این اے) افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالباری عمر نے آج سیو دی چلڈرن کے سربراہ ارشد ملک کے ساتھ ملاقات میں ملکی پیداوار کی حمایت پر زور دیا۔
معلومات کے مطابق اس ملاقات میں سیو دی چلڈرن بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر نے ملک کے مختلف حصوں میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کی تعلیم اور صحت کے میدان میں کافی سرگرمیاں ہیں۔
نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے بھی اپنی گفتگو میں ملکی مصنوعات کی حمایت پر زور دیا اور کہا وہ تمام ادارے جو صحت کے شعبے میں کام کرتے ہیں اور بیرون ملک سے ادویات درآمد کرتے ہی ادویات کی ملکی پیداوار کو ترجیح دینے کے علاوہ اسے گھریلو ادویات کی مارکیٹوں کی صلاحیت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اصولوں اور قوانین کے مطابق ان بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جن کا کام نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے متعلق ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button