
کابل(بی این اے ) ایبک پلخمری شاہراہ کی مرمت اور تعمیر نو کا کام سمنگان کے بعض مقامی حکام کی موجودگی میں شروع ہوا۔
باختر نیوز کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ایبک پل خمری کا یہ حصہ 47 میٹر طویل ہے جس کی مرمت اور تعمیر نو کا کام وزارت تعمیرات عامہ اور آریہ رسولی بلڈنگ اینڈ روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان 10 ملین افغانی کی لاگت سے طے پایا ہے۔
اس پراجیکٹ پر کام کے دوران علاقے کے مکینوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور اس کی تکمیل کے بعد عوامی نقل و حرکت کے مسائل حل ہو جائیں گے۔