
کابل(بی این اے) غزنی کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ 8 خواتین سمیت 13 غیر ملکی سیاح جن کا تعلق اٹلی اور تھائی لینڈ سے ہے اج صوبہ غزنی آئے ہیں۔
ان سیاحوں نے غزنی کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ ملا حمید اللہ نثار سے ملاقات میں کہا کہ یہاں پر بہترین سیکیورٹی کی وجہ سے بیرون ملک سے سیاح افغانستان آتے ہیں اور بہت سے تاریخی اور قدرتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی غزنی کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ ملا حمید اللہ نثار نے سیاحوں کو غزنی کے تاریخی اور قدرتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ پورے اطمینان کے ساتھ کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک 137 غیر ملکی سیاح صوبہ غزنی کے مختلف مقامات کا دورہ کر چکے ہیں اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔