
کابل(بی این اے ) وزارت تعمیرات عامہ کاکہناہے کہ تقریباً 15.9 ملین افغانی کی مالیت سے تخار-بدخشاں شاہراہ کی مرمت اور تعمیر نو کاکام شروع کیا گیا ہے ۔
وزارت نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تخار-بدخشاں شاہراہ کی مرمت اور تعمیر نو کا کام تخار کے کچھ مقامی حکام نے شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سڑک کی لمبائی 58 کلو میٹر ہے جس میں 150 میٹر لمبا پل، 8 چھوٹے پل، 20 میٹر فٹ پاتھ، 40 میٹر راک ریٹیننگ وال اور 148 میٹر گیبیئن وال شامل ہیں جن کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کا کام جاری ہے۔ وزارت تعمیرات عامہ اور صفت کنسٹرکشن اینڈ روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان 15.9 ملین افغانی کا معاہدہ ہوا ہے جس کی لاگت وزارت تعمیرات عامہ کے بجٹ سے ادا کی جائے گی اور اگلے چار ماہ میں کام مکمل کر لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس پراجیکٹ میں علاقہ کے مکینوں کو کافی تعداد میں روزگارفراہم کیا جائے گا ۔