
کابل (بی این اے) بھارت میں فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد بیس فوجی افسران وطن واپس پہنچ گئے۔
وزارت قومی دفاع کے پریس آفس نے آج یہ خبر شائع کی ہے اور کہا ہے کہ وزارت قومی دفاع کی رہنمائی اور وزارت دفاع کے خارجہ تعلقات کے شعبے کے تعاون سے سابقہ حکومت میں 20 فوجی افسران کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہندوستان بھیجا گیا۔ تعلیمی دورانیے کے اختتام پر وہ اپنے ملک واپس آئے ہیں۔
ان نوجوان افسران نے وطن واپسی پر وزارت قومی دفاع کے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوام اور ملک کی خدمت کے عزم کی تجدید کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں میں بیرون ملک تربیت حاصل کرنے والے درجنوں نوجوان وطن واپس آئے اور وزارت قومی دفاع میں اپنی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔