Topخبریںسیاست‏معاشرہ

وزیر اعظم امارت اسلامیہ افغانستان سے اسلامک ورلڈ سکالرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند سے اسلامی ممالک کی علماء ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان کے ناظم الامور ڈاکٹر محمد نعیم وردگ بھی موجود تھے۔
آغاز ملاقات میں علمائے کرام کی جانب سے ڈاکٹر علی قرہ داغی نے افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی کو سراہتے ہوئے اسے افغانستان کے علمائے کرام، حفاظ اور تمام مجاہدین کی قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ افغان قوم امارت اسلامیہ کی حاکمیت سے خوش ہے۔ انہوں نے افغان حکومت کے لیے مزید خدمت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ وفد اسلامی ممالک کی 64 دینی تنظیموں اور چاروں مذاہب کے علماء کی نمائندگی میں کابل آیا ہے ہم امارت اسلامیہ کی قیادت کو سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ہر قسم کے تعاون یقین دلاتے ہیں۔
علماء نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام کی نظریں آپ اور فلسطین کے مجاہدین پر ہیں، انہوں نے امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو کو اسلامی نظام حکومت کی ایک علامت قرار دیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے اسلامی ممالک کے علماء کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت علماء پر مشتمل ہے ہم عالم اسلام کے علماء کی کاوشوں اور ہمدردی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
فلسطینی مسلمانوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم نے بھی پوری تاریخ میں افغانوں کی طرح ظلم وستم اور تکالیف کا سامنا کیا ہے اس صورت حال سے نکلنے کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے اور یہ بھاری ذمہ داری صرف علماء ہی اٹھا سکتے ہیں۔
ملا محمد حسن اخوند نے مزید کہا کہ افغانستان اس وقت زلزلوں، سیلابوں اور مہاجرین کی بڑے پیمانے پر واپسی جیسے مسائل سے دوچار ہے لیکن افغانستان کے تمام عہدیداران ان مسائل کے حل کے لیے اخلاص سے کام کرتے ہیں ۔ امت اسلامیہ کو موجودہ مسائل سے نجات دلانے کے لیے ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button