خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بلخ، پانی کے 10 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کاآغاز

 

کابل(بی این اے) وزیردیہی تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ نے صوبہ بلخ کے دورے کے دوران اس صوبے میں 40 ملین افغانی کی لاگت سے 10 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔
ان ڈیموں کی تعمیر کے دوران سینکڑوں مزدوروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور مکمل ہونے پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب میں وزیر دیہی تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ، صوبہ بلخ کے نائب مولوی نورالہدی ابو ادریس، ضلع البرس کے ضلعی گورنر مولوی سیف اللہ معتصم، مولوی یار محمد شبیر ، قبائلی رہنماؤں، علمائے کرام، بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ وزارت کی جانب سے متعدد صوبوں میں اسی طرح کے سینکڑوں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button