خبریںسیاستثقافتTop

آثار قدیمہ کا تحفظ وزارت اطلاعات و ثقافت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اطلاعات و ثقافت

 

کابل ( بی این اے) وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ سے کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ نے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات و ثقافت نے اس ملاقات میں کہا کہ چین ہر دور میں افغانستان کا اچھا پڑوسی رہا ہے، جس نے ہمیشہ افغانستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
دریں اثناء افغانستان میں چین کے سفیر نے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: وہ مس عینک کان منصوبے پر اس طرح کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں موجود آثار قدیمہ کو نقصان نہ پہنچے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزارت اطلاعات و ثقافت سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت نے واضح کیا کہ آثار قدیمہ کی حفاظت صرف ایک ملک کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہے ۔ ان آثار کی حفاظت وزارت اطلاعات و ثقافت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button