خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

افغانستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

 

کابل(بی این اے )وزیرصنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کابل میں چین کے سفیر جاوشینگ سے ملاقات میں افغانستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔
وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق اس ملاقات میں نورالدین عزیزی نے چین کے دورے اور اچھی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔
کابل میں چینی سفیر نے چینی کمپنیوں کی افغانستان میں ڈرائی فروٹ پروسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی یقین دلایا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارتی مواصلاتی راستوں اور ٹرانزٹ کے شعبے میں تعاون کے وعدے پربھی بات چیت ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button