‏معاشرہخبریںاقتصاد

محکمہ رفاہ عامہ ہلمند نے 93 ملین افغانی کی لاگت سے 4 بڑے منصوبے مکمل کرلیے

 

کابل ( بی این اے ) محکمہ رفاہ عامہ ہلمند کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں شمسی سال( گزشتہ 11 ماہ ) کے دوران اس صوبے میں 4 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔
رفاہ عامہ کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج انجینئر نثار احمد نصرت نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ گزشتہ 11 ماہ میں صوبے میں 93 ملین افغانی کی لاگت سے 4 بڑے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں 150 کلومیٹر سڑکوں کی مرمت، ریٹیننگ والز، پل اور مال بردار گاڑیوں کے وزن چیک کرنے کے لیے کانٹوں کی تعمیر شامل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہر سال گاڑیوں کے وزن کے چیک کرنے والے ان کانٹوں سے 29 ملین افغانی ریونیو سرکاری خزانے میں جمع کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس صوبے میں رواں شمسی سال 1402 کے آخر تک ( 20 مارچ 2024ء) 101 ملین افغانی کی لاگت سے 17 بڑے اور چھوٹے منصوبے مکمل کرلیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button