خبریںسیاستسیکیورٹیTop

امارت اسلامیہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ، بشرطیکہ اس میں کسی کی توہین یا بدنامی نہ ہو : نائب وزیر داخلہ

 

کابل( بی این اے ) وزارت داخلہ کی جانب سے دارالحکومت کابل میں تمام صوبوں کے پولیس سربراہان کے ترجمانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے آج سے 5 روزہ اسٹریٹجک سیمینار کا آغاز ہوا۔
نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے سیمینار کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ امارت اسلامیہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے پرعزم ہے، لیکن اس شرط پر کہ اس میں کسی کی توہین یا بدنامی نہ ہو۔ یہ شریعت میں جائز ہے اور نہ افغان ثقافت اور روایات میں اس کی کوئی جگہ ہے۔
مولوی محمد نبی عمری نے کہا کہ جو لوگ اب بھی اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کبھی کبھی افغانستان میں شیعہ کمیونٹی پر حملے کرتے ہیں تاکہ مذہب کے نام پر افغانوں میں تفرقہ ڈالا جا سکے ۔ ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
اس دوران وزارت داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ مولوی رحمت اللہ کاکازادہ نے کہا کہ افغانستان کے دشمنوں نے فکری جنگ اور ذہنوں کی تسخیر کے لیے یہاں اربوں ڈالر خرچ کیے، یہاں تک کہ انہوں نے متعدد لڑکیوں اور نوجوان کو شہر کی سڑکوں پر گھومنے کے لیے ایسے لباس پہننے کے لیے بھرتی کیا جو افغان ثقافت اور اسلامی تہذیب سے متصادم ہوں۔
یاد رہے کہ اس سیمینار کی افتتاحی تقریب کے دوران افغانستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ اور بعض نجی میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں اور میڈیا کے درمیان ہم آہنگی روز بروز بہتر ہو رہی ہے، توقع ہے کہ کچھ مسائل جو موجود ہیں اس طرح کے سیمینارز کے انعقاد سے حل ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button