خبریں‏معاشرہ

لغمان، ایک کروڑ افغانی کی لاگت سے ایک مسجد کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے )لغمان میں مہترلام اور قرغیو میونسپلٹی کے مشترکہ تعاون سے ضلع قرغیو کے سرخکانو پل کے قریب شہید امیر المومنین ملا اختر محمد منصور کے نام سے منسوب مسجد الاقصیٰ کے ماڈل کی مسجد کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
لغمان کے گورنر قاری زین العابدین عابد نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ مسجد مہترلام اور قرغیو میونسپلٹی کے مشترکہ تعاون سے 1کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار افغانی کی لاگت سے چار ماہ کی مدت میں تعمیر کی گئی ہے جس میں 500 نمازیوں کی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔
انہوں نے عطیات دینے والے اداروں سے بھی کہا کہ وہ پورے ملک میں الاقصیٰ جیسی مساجد تعمیر کریں تاکہ مسلمان اپنا قبلہ اول اور بیت المقدس کی تاریخی روایت کو یاد رکھ سکیں۔
قرغیو کے میئر خالد شریفی نے کہا کہ مسجد جو کہ کابل جلال آباد شاہراہ پر واقع ہے، مسافروں اور علاقے کے رہائشیوں کے لیے بہترین عبادت گاہ بن گئی ہے۔
دوسری جانب سرخکانو علاقہ کے مکینوں نے مسجد کی تعمیر کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد انہیں بیت المقدس کی تاریخی مسجد کی یاد دلاتی ہے جو مسلمانوں کا قبلہ اول تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button