خبریں‏معاشرہصحت

پکتیا، 150,000 ڈالر کی لاگت سے ہسپتال کا افتتاح

 

کابل(بی این اے ) پکتیا کے مرکز گردیز میں150,000 ڈالر کی لاگت سے زچگی اور بچوں کی صحت کے جامع تحفظ کے لیے آلات سے لیس ہسپتال کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
مذکورہ مرکز صحت میں تمام ملازمین خواتین ہیں، جو زچگی اور بچوں کی صحت سے متعلق تمام خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
افغانستان کے لیے ناروے کمیٹی کے سربراہ تاریا واٹرڈال نے باختر نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کی بنیاد پر چند سال قبل ہمارے سامنے یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ یہاں زچگی کے دوران ماؤں اور بچوں کی اموات زیادہ ہوتی ہیں۔درخواست پر پکتیا کے عوام کی سہولت کے لیے ہم نے یہ مرکز صحت بنایا ہے اور ہم اسی طرح کی صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے دوسرے صوبوں میں بھی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز صحت سے زچگی اور بچوں کی اموات پر قابو پایا جا سکے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ہسپتال پورے ملک کا واحد ہیلتھ سنٹر ہے جس کے تمام کام خواتین ملازمین سرانجام دیتی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button