اقتصاد‏تعلیم و تربیتخبریں

پکتیا یونیورسٹی میں 6 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے دو منصوبے مکمل

 

کابل(بی این اے ) وزارت ہائیر ایجوکیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ کے دورہ پکتیا کے دوران 62 لاکھ افغانی کی لاگت سے پکتیا یونیورسٹی میں دو منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ۔
ہائیر ایجوکیشن کے سیکریٹری نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران کہا کہ وہ اس یونیورسٹی میں نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کے لیے پریکٹیکل ورک اور لیبارٹری کے آلات میں درپیش مسائل کو حل کیا گیا ہے اور بہت سی سہولیات پیدا کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ اسسٹنٹ شپ کی منظوری دی گئی ہے جس میں چار سپروائزر ہوں گے۔
اس یونیورسٹی کے انتظامی معاون سیف اللہ محمدی کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبوں میں یونیورسٹی کے اندر ایک سڑک 200 میٹر لمبی اور 6 میٹر چوڑی ،اورایک لیس کمپیوٹر لیب جو کہ بنیادی اور معیاری انداز میں بنائی گئی ہے، اکیڈمک وائس چانسلر ہائر ایجوکیشن کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button