خبریںسیاستTop

امارت اسلامیہ تاجروں کے تحفظ کو ترجیحی توجہ دیتی ہے:مولوی عبدالسلام حنفی

 

کابل( بی این اے ) افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے ملکی تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ نے تاجروں کی حفاظت کو ترجیحی توجہ دیتی ہے۔
ارگ سے جاری ایک پریس ریلیز میں انہوں کہا کہ ملاقات میں تاجروں نے ملک کی معاشی صورتحال اور تجارت کے بارے میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی جان و مال کی حفاظت حاصل نہیں تھی اس لیے ان کی تجارت اور کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے، امارت اسلامیہ کی حکومت کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی طور پر سیکورٹی صورتحال کو یقینی بنایا گیا، تاجر اور سرمایہ کار ملک کے مختلف علاقوں میں پرامن ماحول میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے مزید کہا کہ امن وامان اقتصادی، تجارتی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے بنیاد ہے۔
اس ملاقات کے دوران تاجروں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی حکمرانی سے ملک میں مجموعی طور پر سیکیورٹی صورتحال مضبوط ہوئی ہے اور تاجر ملک کے تمام علاقوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button