خبریںسیاستTop

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے صحت یابی کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے علاج کے بعد صحتیاب ہوکر ذمہ داریاں سنبھال لیں اور کئی عہدیداروں سے ملاقات کی۔
صدارتی محل ارگ سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مولوی عبدالکبیر کو ڈاکٹروں نے چند دن گھر پر آرام کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پھر طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل رہے، اب صحتیاب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دے دی ہے اور آج کابینہ کے متعدد ارکان کے ساتھ وہ اپنے دفتر تشریف لائے۔
نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ الحمدللہ اب صحتیاب ہوگیا ہوں اور ڈاکٹروں نے بھی کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دفتر میں غیر موجودگی کے دوران ہرات کے زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور پاکستان سے مہاجرین کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوا جس پر افسردہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کے بارے میں حکام سے رابطے میں ہوں اور اس بات پر شکر گزار ہوں کہ انہیں ہمارے وسائل سے بڑھ کر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
مولوی عبدالکبیر نے تمام شہریوں اور افغان تاجروں کا ہرات کے زلزلہ زدگان اور مہاجرین کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button