‏تعلیم و تربیتخبریں

لوگر، متعدد سکولوں کے لیے 15 ملین افغانی کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) لوگر کے محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع محمد آغا کے سکولوں کے لیے تقریباً 15 ملین افغانی کی لاگت سے متعدد منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔
صوبے کے محکمہ تعلیم کے ترجمان شاہ پور عرب نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ ان منصوبوں کے کام محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے مالی تعاون سے شروع کیے جارہے ہیں جس پر تقریباً 15 ملین افغانی کی لاگت آئے گی اور اس کے مکمل ہونے پر 2 ہزار طلباء کو باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔
ان منصوبوں میں دیواروں کی تعمیر، کنوؤں کی کھدائی، شمسی توانائی سے لیس پینے کے پانی کا نظام، جدید اور سادہ واش رومز، کنکریٹ کے بلاکس اور دیگر ضروری لوازمات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مستقبل قریب میں مزید 12 سکولوں کے لیے عمارتوں کی تعمیر اور 7 سکولوں کے لیے مرمت و ترقیاتی امور کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button