خبریںثقافتTop

ننگرہار، روایتی و ثقافتی”نارنج گل ” مشاعرے کا انعقاد

 

کابل ( بی این اے ) گزشتہ رات ننگرہار میں روایتی و ثقافتی نارنج گل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے ادیبوں، شاعروں، اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔
وزارت اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر نشریات نے مشاعرہ کے انعقاد پر ننگرہار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ نارنج گل جلال آباد کی شان اور خوبصورتی ہے۔ انہوں نے اس روایتی مشاعرے کو ننگرہار کا فخر اور عزم قرار دیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ اس قسم کے ثقافتی مشاعروں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔
اس سال نارنج گل مشاعرے میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ سمیت کابل اور ملک کے دیگر صوبوں سے شاعروں اور ادیبوں نے پرامن ماحول میں اپنی غزلیں اور نظمیں سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔
یہ مشاعرہ نماز عصر کے بعد شروع ہوا اور رات گئے اختتام پذیر ہوا۔
یاد رہے کہ جلال آباد شہر میں پہلی بار 1965ء میں ننگرہار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور اس خطہ کے ادیبوں اور فنکاروں کی کوششوں سے نارنج گل مشاعرہ منعقد کیا گیا تھا، جس کے بعد ہر سال یہ مشاعرہ بغیر تعطل ہر دور حکومت میں منعقد کیا جاتا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button