خبریںسیاستTop

نائب وزیراعظم برائےانتظامی امور سے بلخ کے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین کی ملاقات

 

کابل(بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے گزشتہ روز صوبہ بلخ کے بعض قبائلی رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں قبائلی رہنماؤں عالم خان آزاد اور حاجی محمد سرور نے مذکورہ صوبے کی سماجی و اقتصادی صورتحال اور سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کی اور امارت اسلامیہ کی سرگرمیوں اور اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور کے ساتھ اپنے مسائل اور تجاویز بھی شیئر کیں اور خصوصی طور پر امارت اسلامیہ سے درخواست کی کہ وہ روزگار کے سلسلے میں بلخ کے نوجوانوں پر زیادہ توجہ دیں۔
اس موقع پر مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ایک حکومت کے طور پر اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے،کہ وہ ملکی سطح پر سلامتی کو یقینی بنائے اور لوگوں کے مال، عزت اور ان کے شرعی اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کے لیے ملازمتیں تلاش کرنے اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششوں جاری رکھے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button