خبریںسیاست‏معاشرہTop

ترک عوام کی جانب سے بھیجی گئی 508 ٹن امداد ہرات پہنچ گئی

 

کابل(بی این اے) ترک امداد کی آٹویں کھیپ 508 ٹن امدادی سامان ترک سفیر نے تورغونڈئ پورٹ پر امارت اسلامیہ کے حکام کے حوالے کی۔
نائب وزیر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس امداد میں 300 ٹن اشیا زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے اور 200 ٹن اشیا ان پناہ گزینوں میں تقسیم کیے جائیں گے جو ابھی پڑوسی ممالک سے واپس آئے ہیں۔
اسی دوران ہرات کے ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت مولوی احمد اللہ متقی کا کہنا ہے کہ ان امدادی اشیاء میں کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، ادویات، حفظان صحت کی اشیاء، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔
ترک سفیر نے کہا کہ ترکی نے افغانستان کے عوام کو مزید امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ امداد ہرات کے ہلال احمر کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور مہاجرین میں تقسیم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button