اقتصاد‏معاشرہخبریں

خوست، 20 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے)خوست کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے میں 20 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
خوست کے گورنر ملا بسم اللہ عبداللہ نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ ضلع سپیرہ سے صوبہ پکتیکا تک 20 کلو میٹر سڑک کی تعمیر 8 ملین افغانی کی لاگت سے شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی انتظامیہ متوازن ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تمام لوگوں کو یکساں حقوق دیے جائیں گے اور کسی کے حقوق ضائع نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں نے اسلامی نظام حکومت کی حمایت کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر سے خوست اور پکتیکا کو ضلع سپیرہ کے ذریعے ملایا جائے گا جو لوگوں کی آمدورفت میں سہولت فراہم کرے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button