اقتصاد‏معاشرہخبریں

ہلمند، ضلع باباجی، 14 کلومیٹر سے زائد سڑک کی تعمیر کاآغاز

 

کابل (بی این اے) ہلمند ضلع باباجی کے لوئی ماندہ سے ہرات قندھار تک 14.5 کلومیٹر مین روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ہلمند کے گورنر مولوی عبدالرحمن مسلم کندوزی نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر ملکی بجٹ سے کی جا رہی ہے، جو لوئی ماندہ، قندھار اور ہرات کو ہائی وے سے ملاتی ہے۔
اس موقع پر متعدد مکینوں نے اس سڑک کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا اور صوبائی انتظامیہ کی سرگرمیوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی ۔
واضح رہے کہ مذکورہ سڑک کے دوسرے مرحلے کی تعمیر کا کام مستقبل قریب میں میونسپلٹی کی جانب سے لشکرگاہ شہر کے رخام روڈ سے دریائے ہلمند تک جبکہ تیسرے مرحلے کی تعمیر کا کام دریائے ہلمند سے لوئی ماندہ تک شروع کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button