خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

ہرات، خواتین کی دستکاریوں کے چار روزہ نمائش کا انعقاد

 

کابل(بی این اے)خواتین کی دستکاریوں کو سپورٹ اور انہیں بہتر مارکیٹ مہیا کرنے کے لیے "ودان” تنظیم کے تعاون سے خواتین کے دستکاری کی چار روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
مغربی زون میں خواتین کے صنعت و تجارت کی سربراہ بہناز سلجوقی نے باختر نیوز کے نامہ نگار سے بات چیت میں کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے ہرات میں خواتین کی تجارت اور صنعت کے فروغ میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
بہناز سلجوقی نے مزید کہا کہ ہرات میں خواتین کے لیے کاروباری مواقع موجود ہیں اور اب اس صوبے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبوں میں کاروبار سے منسلک ہے۔
"ودان” تنظیم کی رکن نسیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس چار روزہ نمائش میں 120 خواتین نے اپنی دستکاری کے نمونے نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔
خواتین نے ایسی نمائشوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کی نمائشوں میں اپنی مصنوعات پیش کرنے پر فخر کا اظہار کرتی ہیں۔
نمائش میں دستکاری کے مختلف نمونے جن میں قالین، کھانے پینے کی اشیاء، پکوان، پینٹنگز، بیگز، ٹوپیاں، برتن، خواتین کے کپڑے اور دیگر اشیاء نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button