خبریںاقتصاد‏معاشرہ

قندوز، 4.7 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر مکمل

 

کابل( بی این اے ) قندوز میں 4.7 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ تقریباً 4.7 ملین افغانی کی لاگت سے، قندوز کے ضلع قلعہ زال میں ایک آہنی پل کی مرمت کا کام مقامی حکام نے مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
وزارت تعمیرات عامہ کے میڈیا آفس سے باختر نیوز کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ پل 120 میٹر لمبا 8 میٹر چوڑا ہے اور ضلع قلعہ زال کی سڑک پر واقع ہے۔ یہ شیر خان پورٹ کو بلخ کے ضلع دولت آباد سے ملاتا ہے اور تجارتی سامان کی منتقلی میں بہت موثر اقتصادی کردار رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ پل کی مرمت اور تعمیر نو کا کام وزارت تعمیرات عامہ اور ایک نجی تعمیراتی اور روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان 4 ملین 7 لاکھ 77 ہزار 860 افغانی کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button