خبریںاقتصاد‏معاشرہ

فاریاب، 11 ملین افغانی کی لاگت سے ایک نہرکی تعمیر مکمل

 

کابل( بی این اے ) فاریاب کے مرکز میمنہ شہر کے تیسرے حلقے کے خواجہ آباد گاؤں میں 11 ملین افغانی کی لاگت سے ایک نہر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
یہ نہر میمنہ میونسپلٹی نے 11 ملین 3 لاکھ افغانی کی لاگت سے تعمیر کی ہے جس کی لمبائی ایک کلومیٹر اور چوڑائی ایک میٹر ہے۔ جو تیسرے اور چوتھے حلقے کے زمینوں کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں حلقے کے سینکڑوں ایکڑ اراضی کو بھی سیراب کرے گی۔
اس نہر کے افتتاح کے موقع پر صوبے کے گورنر ملا محمد شعیب رسالت نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں اس علاقے کے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا، اس نہر کی تعمیر سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس نہر کی تعمیر سے بہت سے مسائل حل ہو گئے ہیں اور انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button