خبریں‏معاشرہTop

ہلمند، یتیم بچوں کے لیے رہائشی سکیم کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
امیر المومنین حفظہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق وزارت اطلاعات و ثقافت، وزارت ہاؤسنگ و شہری ترقی، صوبائی اتھارٹی کی رہنمائی اور قطر خیریہ فاؤنڈیشن کی جانب سے صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج کے اسٹیٹ یونیورسٹی کے علاقے میں 500 یتیم بچوں کے لیے زندگی کی تمام سہولیات سے آراستہ جدید سکیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ، وزیر ہاؤسنگ اور شہری ترقی مولوی حمد اللہ نعمانی، ڈپٹی گورنر مولوی محمد نبی حماس، پولیس کمانڈر مولوی عبدالحکیم مبارک، ہلمند کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ حافظ عبدالباری راشد ، قطری خیریہ فاؤنڈیشن کے نمائندوں اور کئی دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی مولوی حمد اللہ نعمانی نے اس منصوبے کو ضروری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ملک میں بے گھر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ نے بھی اس پراجیکٹ کو یتیموں کو پناہ دینے کے حوالے سے بھی مفید قرار دیا اور اس سلسلے میں عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی حکام اور ہلمند کے عوام نے اس منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد میں اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button
WP RSS Plugin on WordPress