خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

ہرات، 11 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو کمپنیوں کا افتتاح

 

کابل(بی این اے) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے ہرات میں 11 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے بننے والی دو کمپنیوں”شمس کولا” اور "جہان پاور” کا افتتاح کیا۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق شمس کولا غیر الکوحلک مشروبات تیار کرنے والی کمپنی ہے جو 24 گھنٹوں میں 25,000 سے 30,000 پیکٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کمپنی میں 700 کے قریب افراد بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار سے منسلک ہیں۔
اس کے علاوہ جہان پاور پروسیسنگ اینڈ پیکنگ کمپنی 3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بنی ہے جو 24 گھنٹے میں 120 ٹن انجن آئل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق ہرات کے صنعتکاروں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے وزیر صنعت و تجارت نے ہرات میں افغان المونیم مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی اور ماربل کمپنی کا دورہ کیا اور ان کمپنیوں کے عہدیداروں کے مسائل اور مطالبات بھی سنے۔
افغان نیشنل کمپنی آف ایلومینیم روزانہ 25 ٹن ایلومینیم کی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button