سیاستTopخبریں

کنڑ نورستان شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ

 

کابل (بی این اے ) وزیر خزانہ ملا محمد ناصر اخوند نے نورستان کے ڈپٹی گورنر مولوی فیصل مختار سے ملاقات میں کنڑ نورستان شاہراہ کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں نورستان کے ڈپٹی گورنر نے وزیر خزانہ کو نورستان کنڑ شاہراہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے لیے بجٹ میں نورستان ہائی وے کو ترجیح دینے کی درخواست کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ ملا محمد ناصر اخوند نے بھی ان کو یقین دلایا کہ عالیقدر امیرالمومنین حفظہ اللہ کے حکم پر کنڑ نورستان شاہراہ رواں سال وزارت خزانہ کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں وزارت تعمیرات عامہ کی جانب سے اسکی تعمیر کے عملی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button