اقتصاد‏معاشرہTopخبریں

15 ملین افغانی کی لاگت سے تخار-بدخشان شاہراہ کی تعمیر مکمل

 

کابل (بی این اے) تخار-بدخشان شاہراہ کی تعمیر کا کام 15 ملین افغانی سے زائد کی لاگت سے مکمل کردیاگیا۔ شاہراہ آج ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
وزارت تعمیرات عامہ نے تخار بدخشان شاہراہ کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے۔ شاہراہ کا افتتاح صوبہ تخار کے گورنر مولوی عبید اللہ امین زادہ، صوبائی سربراہ محکمہ تعمیرات عامہ مولوی امیر محمد حمزہ اور دیگر حکام کی موجودگی میں کیا گیا۔
یہ سڑک 58 کلومیٹر طویل تھی جس میں 100 میٹر حفاظتی دیوار اور 8 پلوں کی مرمت کا کام بھی شامل ہے۔ سڑک کی تعمیر کا معاہدہ وزارت تعمیرات عامہ اور صفت کنسٹرکشن کمپنی کے درمیان 15 ملین افغانی کے عوض ہوا جس کی تعمیر کا کام مکمل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button