خبریںصحت‏تعلیم و تربیتTop

ننگرہار یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے 4 تعمیراتی منصوبے مکمل

 

کابل(بی این اے) وزارت ہائیرایجوکیشن کے سیکریٹری تعلیمی امور ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ نے ننگرہار یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں 5 ملین افغانی کی لاگت سے چار تعمیراتی منصوبے مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا۔
مذکورہ وزارت کے ترجمان حافظ ضیاء اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیراتی منصوبوں میں ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ سرجری کے مختلف حصوں کی تعمیر نو، تیمارداروں کے لیے انتظارگاہ، گارڈن، خواتین اور مردانہ جراحی کے شعبے، آئی سی یو، کانفرنس ہال اور بیت الخلاء کی تعمیر شامل ہیں ۔
ضیاء اللہ ہاشمی نے مزید کہا کہ ہسپتال کے صحن میں تیمارداروں کے لیے انتظار گاہ اور بچوں کے لیے گارڈن، مطالعہ، آرام اور کھانے کے کمرے اور مریضوں کے ذہنی سکون کے لیے پارک بھی بنایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button