خبریں‏معاشرہ

ہرات، مہاجرین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی کانفرنس کا انعقاد

 

کابل( بی این اے) ہرات کے سینکڑوں شہریوں، سرکاری محکموں کے سربراہوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پڑوسی ممالک سے واپس آنے والے مہاجرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مولانا جلال الدین بلخی ہال میں ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس کانفرنس میں صوبہ ہرات کے نائب گورنر مولوی حیات اللہ مہاجر نے کہا کہ امارت اسلامیہ ملک واپس آنے والے مہاجرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔
نائب گورنر نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر مہاجرین کی مدد کرنی چاہیے۔کیوں کہ دوسروں کی مدد کرنا دین اسلام کی تعلیمات میں سے ہے۔ سردی کے اس موسم میں لوگوں کی جتنی ہوسکے مدد کریں۔
دریں اثناء ہرات کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ اور ہرات زلزلہ متاثرین کمیشن کے ترجمان مولوی احمد اللہ متقی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں تاجروں، علماء اور سرمایہ کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ واپس آنے والے مہاجرین کی مدد کریں۔
مولوی احمد اللہ متقی کا کہنا ہے کہ ہرات میں دو تجارتی سرحدات ہیں اس کے علاوہ یہ ایک صنعتی شہر بھی ہے۔
کانفرنس میں تاجروں اور سرمایہ کاروں نے مہاجرین کی حمایت کا عہد کیا کہ وہ ہر حال میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہوں گے، جس طرح انہوں نے زلزلے کے دوران لوگوں کے ساتھ تعاون کیا تھا مہاجرین کے ساتھ بھی ایسا ہی تعاون کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button