Topخبریںسیاست‏معاشرہ

امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی کمیشن کا اجلاس

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی کمیشن کا اجلاس نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
ارگ سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں لکھا گیا ہے کہ قصر سپیدار میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک اور خطے کی صورتحال اور پڑوسی ممالک میں افغان تارکین وطن کے مسائل کے حل کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امارت اسلامیہ کے سیاسی کمیشن کے اجلاس میں اس کے علاوہ امارت اسلامیہ افغانستان کے ذمہ داروں کے بیرونی ممالک کے دوروں اور بیرونی ممالک کے عہدیداروں کے کابل کے دوروں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور بعض اہم امور کے سلسلے میں ضروری فیصلے کیے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button