خبریں‏معاشرہصحت

بغلان، منشیات کے عادی 31 افراد کا علاج کیا گیا

 

کابل( بی این اے ) بغلان پولیس ہیڈ کوارٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی 31 افراد جنہیں پل خمری شہر کے مضافات سے تحویل میں لے کر علاج کے لیے بحالی مرکز لایا گیا تھا، آج علاج کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی شیر احمد برہانی کا کہنا ہے کہ ان 31 افراد کو انسداد منشیات کی انتظامیہ نے علاج کے لیے بحالی مرکز بھیجا تھا اور اب وہ صحتیاب ہوکر گھر بھیج دیے گئے ہیں۔
مولوی شیر احمد برہانی نے مزید کہا کہ اس سے پہلے 50 منشیات کے عادی افراد کو 60 دن کے علاج کے بعد اپنے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ۔
بغلان کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز منشیات کے خلاف آپریشن جاری رکھیں تاکہ شہروں میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد صفر تک پہنچ جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button