خبریں‏معاشرہ

پکتیکا، 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) صوبہ پکتیکا کے ضلع ارگون میں 30 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔
وزارت پانی و توانائی کے انجینئر عیسیٰ محمد مسلم نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ وزارت پانی و توانائی کے مالی تعاون سے چیک ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
اس چیک ڈیم میں 5 ہزار 185 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
یاد رہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے ساتھ ہی مذکورہ صوبے میں چیک ڈیمز کی تعمیر پر پوری توجہ دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button