خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لوگر، 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے) لوگر محمکہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے حکام نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مالی تعاون سے صوبے میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر مولوی محمد قاسم رشید نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مرکز پل عالم کے علاقے شلک میں انٹرنیشنل فوڈ پروگرام کے مالی تعاون سے 35 لاکھ افغانی کی لاگت سے 50 میٹر لمبائی اور 3 میٹر اونچائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم کی تعمیر مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر کاکام 9 ماہ کی مدت میں مکمل ہوا اور اس میں 1300 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button