خبریںاقتصاد

پکتیکا ، چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

 

کابل (بی این اے ) پکتیکا ، گومل کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع نعمت آباد میں 20 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کاآغاز کردیاگیا ہے۔
مذکورہ کینال ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر انجینئر عیسیٰ محمد مسلم نے باختر نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ وزارت پانی و توانائی کے مالی تعاون سے 21 لاکھ 29 ہزار 160 افغانی کی لاگت سے ماشین گاؤں میں 4.41 میٹر لمبائی اور 4 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس چیک ڈیم میں 24 ہزار 241 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ہی مذکورہ صوبے میں چیک ڈیموں اور پانی کے ڈیموں کی تعمیر پر پوری توجہ دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button