خبریںسیاست‏معاشرہTop

پاکستان اور ایران سے تقریباً 5000 افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے

 

کابل(بی این اے ) وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ کل (19 نومبر) کو پاکستان اور ایران سے 4,684 افراد وطن واپس آئے ہیں۔
وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہرات کے اسلام قلعہ سے 2,322 افراد رضاکارانہ اور جبری انخلا کے بعد ملک واپس آئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز 537 خاندان، جن میں کل 2356 افراد ہیں قندھار کے سپین بولدک کے راستے سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
خبرنامے کے مطابق مذکورہ افراد کو امداد کے لیے مختلف امدادی اداروں سے متعارف کرایا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button