خبریںسیاستاقتصادTop

320 اضلاع کو مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے افغان ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ 27 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

 

کابل ( بی این اے ) دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ” اے ٹی آر اے” ڈیپارٹمنٹ اور افغان ٹیلی کام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے درمیان 27.5 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
معاہدے کے مطابق افغان ٹیلی کام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم ملک کے 18 صوبوں کے 320 اضلاع میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور نصب کرکے انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ ان کمیونیکیشن ٹاورز کا بجٹ وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ” اٹرا” ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ سے دیا جائے گا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ یہ منصوبہ افغانستان کے لیے بہت اہم ہے ۔ وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کے دور دراز علاقوں کو انٹرنیٹ اور فون کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
تقریب میں وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی مولوی نجیب اللہ حقانی نے بتایا کہ TDF کے دسویں منصوبے میں پورے ملک کے لیے 450 ٹیلی کمیونیکیشن سائٹس پر غور کیا گیا تھا جن میں 279 ٹیلی کمیونیکیشن سائٹس کا معاہدہ افغان ٹیلی کام ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ کیا گیا ہے۔ باقی کمیونیکیشن سائٹس کا معاہدہ بھی مختصر مدت میں ہو جائے گا جس سے زیادہ تر محروم علاقے مواصلات اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button