خبریں‏معاشرہصحت

لوگر، نائب امین اللہ خان صوبائی ہسپتال میں واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح

 

کابل(بی این اے) لوگر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق نائب امین اللہ خان لوگری صوبائی ہسپتال میں ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کیاگیا۔
لوگر کے محکمہ صحت عامہ کے سربراہ حافظ سعید الرحمن قادری نے باختر نیوز کو بتایا کہ UNISAR کے مالی تعاون سے نائب امین اللہ خان لوگر کے صوبائی ہسپتال میں 26 لاکھ 48 ہزار افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل کر کے اس کاافتتاح کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ صوبے کے ضلع محمد آغا میں 420,000 ڈالر سے زائد کی لاگت سے دس بستروں پر مشتمل کلینک کی نئی عمارت اور مذکورہ صوبے کے چونی گاؤں کے مرکز صحت کی عمارتیں یونسیار تنظیم کے مالی تعاون سے مکمل کردی گئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button