خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

غیر معیاری تیل کے 56ٹینکرز ایران واپس

کابل (بی این اے) نیشنل اسٹینڈرڈ ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیرمعیاری تیل کے 56ٹینکرز ایران کو واپس کردیے ہیں ۔
ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ان کے تکنیکی عملے نے فراہ 78 میل پورٹ پر غیر معیاری تیل اور ڈیزل کے 56 ٹینکرز ایران کو واپس کر دیے ہیں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں نیشنل اسٹینڈرڈز ادارے نے غیرمعیاری تیل کی درآمد روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
ادارے نے تمام تاجروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں معیاری اشیاء درآمد کریں، بصورت دیگر انہیں اسی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس ادارے نے امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد غیرمعیاری پیٹرولیم مواد کے سینکڑوں ٹینکرز متعلقہ ممالک کو واپس کیے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button