خبریںاقتصاد‏معاشرہ

ننگرہار، 143 ملین افغانی کی لاگت سے شمسی توانائی کا ایک منصوبہ مکمل

 

کابل(بی این اے) ننگرہار کینال کمپنی سے متعلق 10000 ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے لیے 143 ملین افغانی کی لاگت سے شمسی توانائی کا ایک منصوبہ مکمل کرکے اس کا افتتاح کیا گیا ۔
منعقدہ تقریب میں وزارت زراعت کے شعبہ آبپاشی و قدرتی وسائل کے ڈائریکٹر مولوی باز محمد فیضان نے کہا: "ایشیائی ترقیاتی بینک نے جو 3 سال قبل اس منصوبے پر 143 ملین افغانی کی مالیاتی لاگت سے کام شروع کیا تھا ، آج مکمل ہوگیا جس کا وزارت کی جانب سے اس کاافتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر ننگرہار کینال کمپنی کے چیئرمین مولوی غلام رحمان کاظم نے کہا: "اس پروجیکٹ میں 3,600 سولر پینل لگائے گئے ہیں،جو 1200 کلو واٹ بجلی اور 5 واٹر پمپوں کے ذریعے 10000ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کینال کے سربراہ نے علاقے کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ منصوبے کے تحفظ میں تعاون کریں کیونکہ اس سے انہیں بہت فائدہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button