خبریںاقتصادکھیل

فراہ، 14 ملین افغانی کی لاگت سے فٹ بال سٹیڈیم اور آئس فیکٹری کی تعمیر مکمل

 

کابل(بی این اے ) فراہ کے ضلع خاکسفید میں دو قومی تاجروں نے 14 ملین افغانی کی لاگت سے ایک معیاری فٹ بال اسٹیڈیم اور آئس فیکٹری تعمیر کی۔
صوبہ فراہ ضلع خاکسفید کے گاؤں ننگ آباد میں دو قومی تاجروں (گل جان اور عبید اللہ) نے 14 ملین افغانی کی لاگت سے ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ ایک معیاری فٹ بال اسٹیڈیم (جمنازیم) اور ایک آئس فیکٹری کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں صوبے کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر محمد عبدالحی سباون، بہت سے علماء کرام، قبائلی عمائدین، بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
فراہ کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ محمد عبدالحی سباون نے کہا کہ حال ہی میں قومی تاجروں کی جانب سے ایسے سماجی کام کیے جا رہے ہیں جو کہ ایک طرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں تو دوسری طرف ملکی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کی آمد سے تمام قومی تاجروں اور دولت مندوں کو ملک کے ہر حصے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button