خبریںسیاستTop

تجارت کے فروغ کے لیے افغان اور چینی تاجروں کو سہولیات فراہم کریں گے: مولوی عبدالکبیر

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے چین میں تعینات افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مولوی بلال کریمی نے نائب وزیراعظم کو چین میں افغان سفارت خانے کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ افغان سفارت کاروں کے چینی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
بلال کریمی نے مزید کہا کہ چینی حکومت داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ، بدعنوانی و منشیات کے خاتمے اور اقتصادی میدان میں افغان حکومت کی کوششوں کو سراہتی ہے۔
بلال کریمی نے افغانستان میں امن، و استحکام کو چینی سرمایہ کاروں کی کان کنی اور تجارت میں دلچسپی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بہت سے چینی سرمایہ کار افغان سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔
نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نے خطے اور دنیا میں چین کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے افغانستان اور چین کے درمیان تعلقات کو اہم اور دونوں فریقوں کے لیے مفید قرار دیا ہے۔
انہوں نے افغانستان اور چین کے درمیان تجارت کے فروغ میں افغان سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ افغانستان دونوں ممالک کے تاجروں کو درکار سہولیات فراہم کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button