خبریں‏معاشرہصحتTop

"ایم ایس ایچ” انسٹی ٹیوٹ کا تکنیکی شعبے میں افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعاون کافیصلہ

 

کابل(بی این اے )”ایم ایس ایچ” انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ناریو کاساہر نے افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالباری عمر سے ملاقات میں ادارے کے ساتھ تکنیکی شعبے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔
افغانستان کی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں مذکورہ ادارے کے ڈائریکٹر نے نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے اہم ترین اداروں میں سے قراردیا۔
انہوں نے اس ادارے کے تکنیکی شعبوں میں تعاون کا یقین دلایاہے اور واضح کیا ہے کہ وہ جلد ہی نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اپنا تعاون کا آغاز کریں گے۔
نیشنل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے بھی تعاون پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button