خبریںاقتصاد‏معاشرہ

نیمروز، 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے سڑکوں کی بحالی کا آغاز

 

کابل ( بی این اے ) زرنج میونسپلٹی کے حکام نے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے 30 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے سڑک کے گرین بیلٹس، فٹ پاتھ لائننگ اور پینٹنگ کے کام کا آغاز کرلیا ہے۔
زرنج میونسپلٹی کے ایک عہدیدار علی رضا زوری نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ زرنج نیمروز کا مرکزی شہر ہے جس کو خوبصورت بنانے کے لیے 3 ملین 1 لاکھ 42 ہزار افغانی کی لاگت سے سڑکوں کی خوبصورتی کا آغاز کرلیا گیا ہے۔
اس ترقیاتی منصوبے سے علاقہ مکینوں کو 4 ماہ کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button