خبریںسیاستسیکیورٹیTop

کابل، متعدد ممالک کے نمائندوں اور سفیروں کی وزیر دفاع سے ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) کابل میں افغانستان کے پہلے علاقائی تعاون اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد گزشتہ شب وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں ہندوستان، چین، ایران، پاکستان، ترکی، قازقستان، ازبکستان، انڈونیشیا، کرغزستان اور ترکمانستان کے خصوصی نمائندوں اور سفیروں نے شرکت کی۔
وزارت دفاع نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وزیر دفاع نے چین، ایران اور پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ الگ ملاقات بھی کی جس میں باہمی احترام کی بنیاد پر ملک کے استحکام ، سرحدوں کی حفاظت، ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کی بنیادپر دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں امارت اسلامیہ جانب سے یقین دہانی کرائی گئی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور تکمیل کے لیے سیکیورٹی اور کسی بھی دوسرے تعاون کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button