خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لغمان، وزارت تعمیر وترقی دیہات کی جانب سے رواں سال 242 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

 

کابل(بی این اے) صوبہ لغمان کے محکمہ تعمیرات و ترقی دیہات کے سربراہ مولوی محمد ظاہر زرکمر نے باختر نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال تقریباً 2 ارب افغانی مالیت کے 242 مختلف منصوبے شروع کیے گئے جس میں تقریباً 30 ہزار افراد کو روزگار ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں واٹر سپلائی نیٹ ورک، سڑکوں کی تعمیر، نہروں کی صفائی، کنوؤں کی کھدائی اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر کئی پراجیکٹس شروع کیے اور ہزاروں خاندانوں کو امداد فراہم کی ہے۔
لغمان کے وزارت تعمیر و ترقی دیہات کے سربراہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران، ہم نے عالمی ادارہ خوراک، ورلڈ بینک، چائلڈ پروٹیکشن اور دیگر اداروں کے ذریعے نقد رقم کی تقسیم کا عمل شروع کیا، 21 ہزار خاندانوں کا سروے کیا کچھ کو نقد رقم ملی ہے اور کچھ افراد کو بعد میں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ انہوں نے اگلے سال مزید پراجیکٹس شروع کرنے اور لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button