خبریںاقتصاد‏معاشرہ

تخار، 4 ملین افغانی کی لاگت سے 3 ترقیاتی منصوبے مکمل

 

کابل( بی این اے ) صوبہ تخار کے محکمہ تعمیرات و ترقی دیہات کے حکام کا کہنا ہے کہ تخار کے ضلع نمک آب میں افغانستان کے سوشل سپورٹ اور معاشی ترقی کے پروگرام میں 3 منصوبے مکمل کر لیے گئے۔
محکمہ تعمیرات کے پریس آفیسر سمیع اللہ صمیمی نے باختر نیوز کو بتایا کہ ان منصوبوں میں 119 میٹر طویل حفاظتی دیوار، پانی کا ایک منصوبہ اور 3 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر نو شامل ہے۔
صمیمی نے مزید کہا کہ یہ منصوبے عالمی بینک کے مالی تعاون سے 4 ملین 5 لاکھ افغانی کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button